اسرائیل میں فائرنگ کے واقعے میں آٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق پولیس نے حملہ کرنے والے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے، فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
اسرائیلی فوج نے ملک کے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ اگلی اطلاع تک محفوظ علاقے میں رہیں۔
واضح رہے کہ ایران نے بھی اسرائیل پر بڑا حملہ کیا ہے اور تل ابیب پر سینکڑوں میزائل فائر کئے ہیں۔
اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی پاسدارن انقلاب گارڈز نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل پر حملہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کی شہادت کا بدلہ ہے۔
ایرانی پاسدارن انقلاب نے کہا کہ اسرائیل نے جوابی کارروائی کی تو دوبارہ نشانہ بنایاجائے گا۔