وفاقی حکومت کا ڈیلی ویجز ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

2  اکتوبر‬‮  2024

وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ پلان کے تحت ڈیلی ویجز ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسٹیبلشنٹ ڈویژن نے 30 ستمبر2024 سے ڈیلی ویجز ملازمین کی خدمات سرپلس پول کے حوالے کردیں۔ اس حوالے سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں اسٹیبلشنٹ ڈویژن کی جانب سے کہا گہا ہے کہ حکومتی ہدایات کے تحت رائٹ سائزنگ پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو آگاہ کردیا گیا ہے لہذا تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ اسٹیبلشنٹ ڈویژن کو 30 ستمبر 2024 کے بعد سے انکی خدمات درکار نہیں ہیں۔

وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ باقی وزارتیں اور ڈویژنیں بھی اپنے اپنے ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ خود کرکے نوٹیفکیشن جاری کریں گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved