چار اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے چاہیے جتنا وقت لگے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا

2  اکتوبر‬‮  2024

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد کے ڈی چوک پر چار اکتوبر کے احتجاج کے حوالے سے بیان جاری کردیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ چاہیے جتنی دیر لگے ہر صورت ہم ڈی چوک پہنچیں گے۔

اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام آئین کے تحفظ، قانون کی پاسداری کے لیے خوف کے بت توڑ کر نکلیں گے،حقیقی آزادی کے لیے ہم جنگ لڑ رہے ہیں اور یہ اپنا حق واپس ملنے تک لڑتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور فارم 47 کی پنجاب حکومت جتنا بھی تشدد کرے ہم نے اپنا آئینی حق لینا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پرائیویٹ گاڑیوں کی پکڑ دگھڑ غیر قانونی اقدام ہے، پرائیویٹ گاڑی مالکان موٹروے پر اپنی گاڑیاں نہ لائیں نقصان کے ذمہ دار ہم نہیں ہوں گے۔

علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت مالکان کر زدوکوب کرکے گاڑیاں پکڑ رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایاکہ پشاور سے دس بجے اور صوابی سے 11 بجے تک نکلیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved