پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے مزید 1345 کیسز رپورٹ ہوئے اور ایک شخص انتقال کر گیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابقگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 46537 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1345 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید ایک شخص انتقال کر گیا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28962 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 13 لاکھ 2486 تک جاپہنچے ہیں۔
این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کیسز کی شرح 2.22 فیصد رہی۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 246 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 58332 ہو گئی ہے۔
Statistics 8 Jan 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 46,537
Positive Cases: 1345
Positivity %: 2.89%
Deaths :1
Patients on Critical Care: 629— NCOC (@OfficialNcoc) January 8, 2022