انٹر بینک میں ڈالر مہنگا، اوپن مارکیٹ میں قیمت مستحکم 3 اکتوبر 2024 ملک میں انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔ انٹربینک میں ڈالر 15 پیسے اضافے کے بعد 277 روپے 80 پیسے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کمی ہوئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 86 پیسے پر بند ہوا۔