وزیراعلی خیبرپختونخوا کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ

5  اکتوبر‬‮  2024

 وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی وکلاء ونگ نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلی کے وکیل عالم خان ادینزئی ایڈوکیٹ نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررہے ہیں، وزیراعلی کو پشاور ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود وزیراعلی علی امین کو گرفتار کرنے کی اطلاعات آرہی ہیں جو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے۔

عالم خان ادینزئی ایڈوکیٹ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور صوبہ کا وزیراعلی ہے، صوبے کے چیف ایگزیکٹیو کی گرفتاری سے وفاق کیا پیغام دینا چاہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور کو پشاور ہائیکورٹ نے ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دی ہے اور تمام درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے، اسلام آباد پولیس اگر علی امین کو گرفتار کرتی ہے تو یہ توہین عدالت ہوگی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved