کراچی ائیرپورٹ کے قریب دھماکہ، کئی گاڑیاں تباہ، متعدد افراد زخمی

6  اکتوبر‬‮  2024

کراچی ائیرپورٹ کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس کے بعد علاقے میں دھوئیں کے بادل نظر آنے لگے، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، کئی گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے تحقیقات کر رہے ہیں کہ یہ حادثہ ہے یا دہشتگردی کی کوشش ہے۔

کراچی ائیرپورٹ کے جناح ٹرمینل کے آؤٹر سگنل پر گارڈ روم کے باہر آئل ٹینکر میں دھماکا ہوا ہے اور کئی گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں۔

ٹی وی چینل پر نشر ہونے والی فٹیج سے ظاہر ہوتا ہے کہ دھماکے سے متعدد گاڑیاں تباہ ہو ئیں جبکہ درختوں کو بھی آگ لگ گئی۔

تباہ ہونے والی گاڑیوں میں چار رکشے، تین گاڑیاں اور جیپ شامل ہے، مجموعی طور پر آٹھ گاڑیوں میں آگ لگی۔

دھماکے کے بعد آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔ ان کے ساتھ بم ڈسپوزل اسکوڈ بھی پہنچ گئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے اب تک پانچ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ مزید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دھماکے کے فوراً بعد وزیر داخلہ سندھ نے ایس ایس پی ملیر سے رابطہ کرکے ہدایت کی کہ حقائق سے فی الفور آگاہ کیا جائے۔ ایس ایس پی ملیر نے انہین بتایا کہ علاقہ پولیس اور افسران جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved