عام انتخابات کے بعد بھارتیا جنتا پارٹی کو ریاستی الیکشن میں بھی بڑا دھچکا

6  اکتوبر‬‮  2024

بھارت کے عام انتخابات میں بھارتیا جنتا پارٹی کی خراب کارکردگی کے بعد ان کی اس بری کارکردگی کا سلسلہ ریاستی انتخابات میں بھی جاری ہے جہاں وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت دو ریاستوں میں ہارتی نظر آ رہی ہے۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ایگزٹ پولز کے نتائج سے یہ عندیا ملا ہے کہ کانگریس اور ان کی اتحادی جماعتیں ایگزٹ پولز میں ریاست ہریانہ میں ہار رہی ہے جس سے بھارتیا جنتا پارٹی کی ریاست میں ایک دہائی سے جاری حکمرانی کا خاتمہ ہو جائے گا۔

اس کے علاوہ اپوزیشن جماعتوں نے ریاست جموں و کشمیر میں بھی برتری حاصل کر لی ہے اور وہاں بھی بی جے پی ہارتی نظر آ رہی ہے۔

دونوں ریاستوں میں مرحلہ وار انتخابات کا اختتام ہفتہ کو ہوا تھا اور منگل کو گنتی مکمل ہونے کے بعد اسی دن نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

ایگزٹ پولز کچھ نجی پولنگ کمپنیاں اور ٹی وی چینلز کرتے ہیں اور ان کے نتائج کو کسی بھی طور حتمی یا نتیجہ خیز تصور نہیں کیا جا سکتا۔

اس سے قبل انہی ایگزٹ پولز نے پیش گوئی کی تھی کہ جون میں ہونے والے عام انتخابات میں بھارتیا جنتا پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی لیکن نتائج یکسر مختلف رہے کیونکہ مودی حکومت گزشتہ کے برعکس اس مرتبہ 50فیصد نشستیں بھی نہ جیت سکی اور انہیں حکومت بنانے کے لیے اپنے اتحادیوں کا سہارا لینا پڑا۔

عام انتخابات سب سے پہلے ریاستی الیکشن ہریانہ اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہوئے تھے۔

ان دو ریاستوں کے بعد صوبائی الیکشن مہاراشٹر اور جھارکنڈ میں ہوں گے اور وہاں الیکشن کی تاریخ کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

جموں و کشمیر میں 10سال کے عرصے کے بعد پہلی مرتبہ ریاستی الیکشن کا انعقاد ہوا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved