ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونا 171 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 36 ہزار 368 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 3 ڈالر اضافے سے 2656 ڈالر فی اونس ہے۔