وفاقی حکومت کا قرض ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 70 ہزار 362 ارب روپے پر پہنچ گیا

8  اکتوبر‬‮  2024

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اگست 2024 تک وفاقی حکومت کےقرضوں کا اعداد وشمار جاری کردیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 70 ہزار 362 ارب روپے پر پہنچ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں وفاقی حکومت کا قرض1448 ارب  روپے بڑھا۔ اگست کے ایک مہینے میں مرکزی حکومت کے قرضے میں 739 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔

دستاویز کے مطابق ستمبر 2023 سے اگست 2024 کے ایک سال میں وفاقی حکومت کا قرضہ 6 ہزار 392 ارب  روپے بڑھا۔ اگست2024 تک وفاقی حکومت کے قرضوں کا حجم 70 ہزار 362 ارب روپے رہا۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ اگست 2024 تک مرکزی حکومت کا مقامی قرضہ 48 ہزار 339 ارب روپے تھا۔ وفاقی حکومت کا بیرونی قرضہ اگست 2024  تک 22 ہزار 23 ارب روپے تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved