امریکا کا دشمن نمبر ایک چین نہیں ایران ہے، کملا ہیرس

9  اکتوبر‬‮  2024

 امریکی صدارتی الیکشن میں حکمراں جماعت کی امیدوار اور موجودہ نائب صدر کملا ہیرس نے کہا ہے کہ امریکا کے لیے سب سے بڑا خطرہ چین نہیں بلکہ ایران ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کملا ہیرس نے اپنی اس بات کے ثبوت میں ایران کی عسکری صلاحیتوں کے ثبوت کے طور پر گزشتہ ہفتے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملے کی مثال بھی دی۔

کملا ہیرس کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے ہاتھ امریکیوں کے خون سے رنگے ہیں۔ ہماری اولین ترجیح ہوگی کہ ایران ایٹمی طاقت نہ بنے۔ ہمیں ایران کو روکنا ہوگا

اس موقع پر میزبان نے یہ پوچھا کہ کیا آپ چین کو ایران سے بڑا امریکا کا دشمن نہیں سمجھتیں تو کملا ہیرس نے کہا کہ نہیں۔ ہمیں ایران کی جانب توجہ رکھنے کی ضرورت ہے۔

کملا ہیرس کا یہ بیان حیران کن ہے کیوں کہ ان کی حکومت نے 2022 میں قومی سلامتی کی طے کردہ حکمت عملی میں چین کو امریکا کا سب سے اہم جغرافیائی اور سیاسی چیلنج قرار دیا تھا۔

تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے حملے اور پھر لبنان تک جنگ دائرہ پھیلنے پر ایران کی شمولیت نے امریکا کو ایک نئے خطرے سے خبردار کیا ہے۔ اس لیے امریکا نے چین کے بجائے ایران کو اپنا دشمن نمبر ایک سمجھنا شروع کردیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved