پی ٹی آئی نے اپنے ارکان پارلیمنٹ کو کسی بھی سیاسی احتجاج میں شامل ہونے سے روک دیا

9  اکتوبر‬‮  2024

پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ارکان پارلیمنٹ کو سیاسی احتجاج میں شمولیت سے روک دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ حالیہ دنوں میں ملک بھر میں کسی بھی مظاہرے اور جلسے کا تاحکم ثانی حصہ مت بنیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج میں سیاسی قیادت بالخصوص اراکین پارلیمنٹ کے شریک نہ ہونے پر مختلف سیاسی کارکنان کی جانب سے تنقید کی جا رہی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved