پشاور ہائیکورٹ نے کالعدم پی ٹی ایم کو متنازع زمین پر قومی جرگے سے روک دیا

9  اکتوبر‬‮  2024

پشاور ہائیکورٹ نے کالعدم پی ٹی ایم کو متنازع زمین پر جلسے کے انعقاد اور پی ٹی ایم آرگنائزر و مقامی کوکی خیل قبائلی زمین پر کسی قسم کی مداخلت سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر کے رہائشی نے کالعدم پی ٹی ایم کی جانب سے متوازی عدالتی نظام (جرگہ) قائم کرنے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی۔ کیس کی سماعت دو رکنی بینچ پر مشتمل جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس صاحب زادہ اسداللہ نے کی۔

شہری کی طرف سے پیٹیشن دائر کی گئی کہ کالعدم پی ٹی ایم کی جانب سے متوازی عدالتی نظام کے جلسے کے لیے چنی گئی جگہ متنازع ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ پی ٹی ایم کو وفاق کی جانب سے کالعدم قرار دیا گیا اور کالعدم ہونے کی بنا پر پی ٹی ایم کی ہر سرگرمی پر قانونی طور پر پابندی عائد ہے۔

عدالت نے کہا کہ کسی بھی کالعدم تنظیم پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کارروائی قانونی طور پر جائز ہے، پشتون قومی عدالت کے لئے استعمال ہونے والی زمین بھی متنازع ہے۔

عدالت نے متنازعہ زمین پر جلسہ روکنے کے لیے سٹے آرڈر جاری کردیا اور پولیس کو امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کارروائی کی اجازت دے دی۔ عدالت نے پی ٹی ایم آرگنائزر اور مقامی کوکی خیل قبائلی رہنماؤں کو زمین پر مداخلت سے روک دیا اور کیس کی سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved