عمران خان کی بہنوں علیمہ خان، عظمیٰ خان کو اڈیالہ سے جہلم جیل منتقل کردیا گیا

12  اکتوبر‬‮  2024

اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاج کے کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر موجود بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان اڈیالہ جیل رالپنڈی سے جہلم جیل منتقل کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کی جیل کے حکام کا کہنا تھا کہ علیمہ اور عظمیٰ خان سے قبل اسلام آباد سے گرفتار ہونے والے 558 افراد کو جہلم جیل منتقل کیا جاچکاہے۔

پنجاب پولیس کے مطابق تمام افراد کو ڈی چوک اسلام آباد دھرنے سے گرفتار کیا گیا تھا۔

قبل ازیں آج اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی چوک پر احتجاج کیس میں عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

یاد رہے کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف تھانہ کوہسار میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

4 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے اسلام آباد کے ریڈ زون میں ڈی چوک پر احتجاجی مظاہرے کے اعلان کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا تھا اور اب تک بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں سمیت 30 افراد کو ڈی چوک سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

8 اکتوبر کو سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا تھا۔

بعد ازاں، 10 اکتوبر کو بھی علیمہ خان اور عظمیٰ خان کا مزید 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved