سندھ کی ضلع شکارپور کی پولیس نے ڈاکوؤں سے مقابلے کے بعد سکھر کے رہائشی ایک ہی خاندان کے 9 مغویوں کو بازیاب کروالیا۔
تفصیلات کے مطابق شکارپور کے کچے کے علاقے میں ڈاکو مغویوں کو دوسرے مقام پر منتقل کررہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق اس کے بعد پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، مقابلے کے دوران ڈاکو تمام مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکوؤں نے 15 روز قبل سکھر کے ایک ہی خاندان کے 2 مرد، دو خواتین اور اور 5 بچوں سمیت 9 افراد کو رشتے کا جھانسہ دے کر اغوا کیا تھا۔