ممبئی میں بھارتی سیاستدان بابا صدیقی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے

12  اکتوبر‬‮  2024

بھارتی سیاستدان اور ریاست مہارشٹرا کے سابق وزیربابا صدیقی ممبئی میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے علاقے باندرہ میں رام مندر کے قریب بابا صدیقی کے بیٹے ذیشان صدیقی کے دفترکے قریب نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بابا صدیقی کو تشویشناک حالت میں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ انہیں تین گولیاں لگیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق باباصدیقی پرفائرنگ کے واقعے کے بعد 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا جن میں سے ایک تعلق اترپردیش اور ایک کا ہریانہ سے ہے جبکہ ایک ملزم فرار ہوگیا۔

بابا صدیقی پر حملے کی اطلاع ملتے ہی سلمان خان اور سنجے دت اسپتال پہنچ گئے۔ بابا صدیقی بھارتی جماعت نیشنلسٹ کانگریس پارٹی سے وابستہ تھے۔ خیال رہے کہ سلمان خان اور شاہ رخ خان کے تعلقات کو ٹھیک کرانے میں بابا صدیقی کا اہم کردار تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved