پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوسرے روز تیزی پر اختتام ہوا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 579 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 85 ہزار 840 پوائنٹس پر بند ہوا۔
انڈیکس کی بلند ترین سطح 85 ہزار 894 پوائنٹس ریکارڈ ہوئی تھی۔
گزشتہ روز انڈیکس 85 ہزار 261 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، مارکیٹ میں 42 کروڑ 21 لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا۔
شیئرز کی مالیت 24 ارب 46 کروڑ 76 لاکھ روپے سے زائد ریکارڈ ہوئی جبکہ مجموعی طر پر 442 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا۔
200 کمپنیوں کے حصص میں تیزی اور 173 میں مندی ہوئی۔