انٹربینک میں ڈالر کی پیش قدمی جاری، اوپن مارکیٹ میں ڈالر تنزلی سے دوچار

15  اکتوبر‬‮  2024

انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو بھی اتار چڑھاؤ کے بعد ڈالر کی محدود پیش قدمی جاری رہی، اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، اس طرح سے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ایک دوسرے کی مخالف سمت پر گامزن رہی۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ایک موقع پر ڈالر کی قدر 10پیسے کی کمی سے 277روپے 56پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی اور کاروبار کے بیشتر دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا لیکن اختتامی لمحات میں طلب بڑھنے کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 08 پیسے کے اضافے سے 277 روپے 74پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔

اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے کی کمی سے 279روپے 25 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved