تحریک انصاف نے 7 اجلاسوں میں آئینی ترمیم کی ایک بھی تجویز پیش نہیں کی، وزیر قانون

15  اکتوبر‬‮  2024

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے خصوصی کمیٹی کی 7 میٹنگز میں ایک بھی سفارش پیش نہیں کی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ مجوزہ آئینی ترمیم کی مخالفت کرنے والے ایک بھی ایسی شق کی نشاندہی نہیں کرپارہے جو کسی بنیادی، انسانی حق، عوامی مفاد، آئین کی روح یا عدلیہ کی آزادی کے منافی ہو۔

انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے معاملے کو صرف دھڑا بند سیاست کی آنکھ سے دیکھا جارہا ہے جبکہ خصوصی کمیٹی کی سات میٹنگز میں تحریک انصاف نے ایک بھی سفارش یا تجویز پیش نہیں کی۔

وزیر قانون نے کہا کہ شاید کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ جیلوں میں پڑے ہزاروں قیدیوں کی مشکلیں آسان ہوں اور پارلیمنٹ کو وہ مقام ملے جو کسی بھی جمہوری پارلیمانی نظام کا بنیادی تقاضا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved