پی ٹی آئی کا آئینی ترامیم پر خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

15  اکتوبر‬‮  2024

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ان کی جماعت آئینی ترامیم کے حوالے سے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گی۔

رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کل کے اجلاس میں شریک نہیں ہو گی تاہم پی ٹی آئی نے خصوصی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ نہیں کیا ہے۔

آئینی ترامیم پر خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اسلام آباد میں دستیاب نہ ہونے کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہو گی۔

ذرائع کے مطابق خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس کل دن ساڑھے 12 بجے ہو گا، اس سے قبل اجلاس جمعرات تین بجے شیڈول کیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved