پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں آج 2 نئے ریکارڈ قائم ہوئے، انڈیکس نے کاروباری دن کی بلند ترین سطح بنائی اور کاروبار کا اختتام بھی تاریخی بلندی پر کیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے کو ملا اور کاروبار کے دوران 290 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 86 ہزار 130 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
کاروبار کے دوران انڈیکس میں مزید بہتری آئی اور اس میں مزید 400 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 86 ہزار 513 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا اور کاروبار کا اختتام 365 پوائنٹس اضافے سے 86 ہزار 205 پر ہوا۔
بازار میں آج 47 کروڑ 43 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 26 ارب 94 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 40 ارب روپے بڑھی ہے۔
کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 11 ہزار 269 ارب روپے ہے۔