پاکستان تحریک انصاف نے آئینی ترمیم کیلیے بلائے جانے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ پر غور شروع کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس قومی اسمبلی کے اجلاس کی روشنی میں طلب کیا گیا ہے۔ متعدد رہنماؤں نے آئینی ترمیم کے معاملے پر بلائے جانے والے اجلاس کے بائیکاٹ کا مشورہ دیا ہے۔
تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی بیٹھک میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی جبکہ آئینی ترامیم پر مشاورت کرے گی۔ اجلاس میں آئینی ترامیم روکنے کے لئے احتجاج کی کال دینے پر بھی مشاورت کی جائے گی۔