سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

16  اکتوبر‬‮  2024

ملک میں سونے  کی فی تولہ قیمت 2200 روپے اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2200 روپے اضافے کے بعد  2 لاکھ 77 ہزار 200 روپے  ہوگئی ہے۔

 ملک میں 10گرام سونے کی قیمت 1886 روپے اضافے سے 237654 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق  عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 22 ڈالر اضافے سے 2675 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی آئی  تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved