انٹر بینک میں ڈالر مہنگا، اوپن مارکیٹ کی قیمت میں معمولی کمی

16  اکتوبر‬‮  2024

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو بھی ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی۔ 

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں پاکستان کی رکن ممالک کے ساتھ تجارت و سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھلنے کی توقعات اور چین کے درمیان کرنسی کے باہمی تبادلے (کرنسی سویپ) کے معاہدے کے تحت باہمی تجارت یوآن میں کرنے جیسی مثبت اطلاعات سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے بیشتر دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔

اختتامی لمحات میں طلب بڑھنے کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 10پیسے کے اضافے سے 277 روپے 84پیسے کی سطح پر بند ہوئے اور اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 03پیسے کی محدود کمی سے 279روپے 28پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved