پاکستان اسٹاک ایکسچنج (پی ایس ایکس) بلند ترین سطح سے نیچے آگئی۔
پی ایس ایکس میں آج مندی کا دن رہا اور سٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح سے نیچے آگئی۔
جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچنج 86 ہزار پوائنٹس کی حد برقرار نہ رکھ سکی اور ہنڈریڈ انڈیکس 620 پوائنٹس گرکر 85 ہزار 585 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دوران ٹریڈنگ مارکیٹ نے 86520 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو بھی چھوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 86 ہزار 205 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔