ایرانی فورسز کی فائرنگ سے 260 افغان تارکین ہلاک

17  اکتوبر‬‮  2024

ایرانی فورسز کی فائرنگ سے مبینہ طور پر 260 سے زائد افغان تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔

افغان نشریاتی ادارے آریانا نیوز کے مطابق اتوار کی شام تقریباً 300 تارکین وطن کا ایک گروپ کالگان – سروان بارڈر کو عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا جنہیں ایرانی فورسز نے مبینہ طور پر فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

ایران سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کی تنظم ہالوش کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں 260 افغان شہری مارے گئے اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ ایرانی حکام نے ابھی تک ان دعوؤں پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

دوسری جانب افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ افغان حکومت واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved