اسرائیل نے ایران پر حملے کیلئے اہداف کی منظوری دے دی

17  اکتوبر‬‮  2024

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران پر حملے کے لئے اہداف کی منظوری دے دی۔

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ذرائع نے حملوں کے ٹائم فریم یا اہداف کے متعلق مزید کچھ نہیں بتایا۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ حملہ امریکی صدارتی الیکشن سے قبل ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل نے حملہ کیا تو اس کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے حملہ کیا تو ہمارے جواب سے اسے پچھتانا پڑے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved