آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کیلیے وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شام 7 بج کر 30 پر شروع ہوا جس میں وفاقی وزرا، کابینہ اراکین شریک ہیں۔ اجلاس میں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی جائے گی۔
وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد آئینی ترمیم کو منظوری کیلیے سینیٹ میں پیش کیا جائے گا اور پھر امکان ہے کہ کل اسے قومی اسمبلی سے منظور کروایا جائے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 26ویں آئینی ترامیم کے لیے قائم پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے مسودہ منظور کرلیا تھا۔