گھر سے آرہا ہوں، ترمیم کے حق میں ووٹ دوں گا، بی این پی مینگل کے سینیٹر کا اعلان

20  اکتوبر‬‮  2024

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سینیٹرز ایوان میں پہنچ گئے۔

سینیٹ کا اجلاس جاری ہے اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 26ویں آئینی ترمین ایوان میں پیش کردی ہے۔

سینیٹر نسیمہ احسان ایوان میں پہنچ گئیں جبکہ بی این پی مینگل کے سینیٹر قاسم رونجھو بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔

قاسم رونجھو اور نسیمہ احسان مبینہ منحرف ارکان میں شامل ہیں۔

میڈیا نمائندوں نے قاسم رونجھو سے سوال کیا کہ کیا آپ کو اغوا کیا گیا؟ اس پر قاسم رونجھو کا کہنا تھاکہ میں اپنے گھر سے آرہا ہوں اور میں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دوں گا۔

 سینیٹ اجلاس کے دوران اجلاس میں حکومتی بینچز پر 47 ارکان موجود ہیں۔

خیال رہے کہ حکومت کو سینیٹ میں ترمیم کیلئے دوتہائی اکثریت چاہیے اور اسے 64 ووٹ درکار ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved