انٹربینک میں ڈالر مہنگا، اوپن مارکیٹ میں سستا ہوگیا

21  اکتوبر‬‮  2024

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا جبکہ اوپن مارکیٹ میں سستا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں ڈالر 277 روپے 69 پیسے پر بند ہوا ہے۔

انٹربینک میں اس سے قبل ڈالر 277 روپے 61 پیسے پر بند ہوا تھا۔

انٹربینک میں ڈالر آج  8 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

دوسری جانب  اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 33 پیسے کم ہوکر 278 روپے 75 پیسے ہے۔

دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قیمت کا فرق ایک روپے 6 پیسے رہ گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved