اسپیکر قومی اسمبلی نے ن لیگی رکن کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن کو ایک اور خط لکھ دیا

21  اکتوبر‬‮  2024

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے آئینی ترمیم میں ووٹ نہ دینے پر مسلم لیگ ن کے رکن عادل بازئی کو نااہل کرنےکے لیے الیکشن کمیشن کو  ایک  اور خط لکھ دیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر عادل بازئی کو نا اہل کرکے نشست خالی قرار  دینےکا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہےکہ مسلم لیگ ن کے صدر نواز  شریف نے عادل بازئی کے خلاف ریفرنس اسپیکر کو  بھجوا یا تھا۔

عادل بازئی کل 26 ویں آئینی ترمیم کے لیے ووٹنگ کے وقت  ایوان سے غیر حاضر تھے اور ووٹ بھی نہیں دیا تھا۔

عادل بازئی نے ن لیگ جوائن کرکے بعد میں تحریک انصاف میں شمولیت کی تھی۔

اسپیکر نے خط میں عادل بازئی کو فوری ڈی سیٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved