فضل الرحمن کا اسد قیصر سے رابطہ، خصوصی پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں شرکت کی دعوت

22  اکتوبر‬‮  2024

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اسد قیصر سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے چیف جسٹس کے تقرر کے لیے تشکیل کردہ خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ فضل الرحمن نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کو ٹیلی فونک کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے اسد قیصر کو چیف جسٹس کی تعیناتی کے لیے قائم کی گئی، پارلیمانی کمیٹی میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسد قیصر نے کمیٹی اجلاس میں پی ٹی آئی ارکان کی شرکت سے متعلق مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔

کمیٹی کا اجلاس آج رات 8 بجے متوقع ہے، اس سے قبل یہ اجلاس شام 4 بجے طلب کیا گیا تھا، جسے پی ٹی آئی ارکان کی عدم حاضری کے باعث 8 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آج چیف جسٹس کی نامزدگی کے لیے پہلا اجلاس ہوا اور کمیٹی کے 9 اراکین نے اجلاس میں شرکت کی۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ چیف جسٹس کی نامزدگی کے لیے پارلیمانی کمیٹی میں آئینی ترمیم میں مقررہ نمبر پورے ہیں لیکن حکومت چاہتی ہے کہ فیصلہ اتفاق رائے سے ہو، اس لیے فیصلہ کیا ہے کہ ایک چانس اور لیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ 4 ارکان کو کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں پی ٹی آئی یا سنی اتحاد کونسل کے ارکان سے ملیں اور انھیں کمیٹی اجلاس میں شرکت کیلئے آمادہ کریں، کمیٹی کا دوبارہ اجلاس ساڑھے 8 بجے ہوگا، انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق کمیٹی اجلاس جاری رہے گا اور ہم جمہوریت کے حسن کو برقرار رکھیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved