اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس نے 88 ہزار کی سطح عبور کرکے نیا ریکارڈ بنادیا

24  اکتوبر‬‮  2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج کاروبار کے آغاز پر ہی نئی بلندی پر جا پہنچا۔

جمعرات کے روز پی ایس ایکس میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور  100 انڈیکس میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

کاروبار کے آغاز پر ہی انڈیکس میں 244 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 87 ہزار 553 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کاروبار کے دوران انڈیکس میں مزید 823 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 88 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔

واضح رہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں کئی دنوں سے کاروبار میں تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے اور 100 انڈیکس نئے ریکارڈ قائم کرتا جارہا ہے۔

گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے کو ملی اور 100 انڈیکس نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے 727 پوائنٹس کے اضافے سے 87 ہزار 194 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

بدھ کے دن بازار میں 69 کروڑ شیئرز کے سودے 26 ارب روپے میں طے ہوئے جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 66 ارب بڑھ کر 11 ہزار 418 ارب روپے رہی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved