سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری، آج قیمت میں کمی ریکارڈ

28  اکتوبر‬‮  2024

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت 900 روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں سونے کا فی تولہ بھاؤ  2 لاکھ 83 ہزار 400 روپے ہوگیا ہے۔

ایسو سی ایشن کا بتانا ہے کہ 10  گرام سونے کی قیمت 771 روپےکم ہوکر2 لاکھ 42ہزار 970 روپے ہے۔

مزید برآں  عالمی بازار میں فی اونس سونا9 ڈالرکم ہوکر2739 ڈالرکا فروخت ہورہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved