آئینی ترمیم ستائیسویں ہو یا اٹھائیسویں ہم مخالفت میں کھڑے ہوں گے، شیخ وقاص اکرم

28  اکتوبر‬‮  2024

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ستائیسویں آئینی ترمیم ہو یا اٹھائیسویں ہم مخالفت میں کھڑے ہوں گے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی لیگل کمیٹی کے سربراہ سلمان اکرم راجا ہیں، وہ کسے لیگل ٹیم میں رکھتے ہیں، کس کو نہیں رکھتے، اس پر کسی کو کیا اعتراض ہے؟

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ فیصل چوہدری قابل احترام ہیں مگر انہیں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے کسی کیس میں وکیل نہیں رکھا گیا۔

انکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کہہ چکے ہیں کہ ان کے خاندان سے کوئی بھی سیاست میں شامل نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات میں 27 ویں آئینی ترمیم لانے کیلئے اتفاق کی خبر سامنے آئی تھی۔

بعد ازاں وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ 27 ویں ترمیم میں جو کچھ ہوگا متفقہ طور پر ہوگا تاہم انہوں وزیراعظم اور چیئرمین پیپلز پارٹی کی ملاقات میں 27 ویں ترمیم سے متعلق اتفاق رائے سے متعلق خبروں کو مسترد کردیا تھا۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ میں شہباز شریف اور بلاول کی ملاقات میں موجود تھا، میٹنگ میں 27ویں ترمیم پر اتفاق جیسی کوئی بات نہیں ہوئی، میٹنگ میں مختلف نوعیت کے معاملات زیر غور آئے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved