ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

28  اکتوبر‬‮  2024

انٹر بینک مارکیٹ اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں مختلف عوامل کے باعث ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی لیکن مجموعی طور پر دونوں مارکیٹوں میں کاروبار کے اختتامی دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔

بین الاقوامی سطح پر اہم کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کے رحجان اور مشرق وسطی کی جنگی صورتحال ذرمبادلہ کی مقامی مارکیٹوں پر اثرانداز رہے اور ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پیشقدمی جاری رہی۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 12پیسے کی کمی سے 277روپے 52پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔

اس دوران سپلائی میں بہتری آتے ہی معیشت میں طلب کے باعث ڈالر کی پیش قدمی شروع ہوئی جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 04پیسے کے اضافے سے 277روپے 68پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 03پیسے کے اضافے سے 278روپے 63پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved