پاکستان میں جمہوریت ہارچکی، شرم آتی ہے جب ہم خود کو پارلیمنٹرین کہتے ہیں، اسد قیصر

28  اکتوبر‬‮  2024

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت ہار گئی، ہمیں خود کو پارلیمنٹرین کہتے ہوئے شرم آتی ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں اسد قیصر نے کہا کہ چوہدری مختار علی اور مبارک زیب پی ٹی ائی کے ٹکٹ ہولڈر ہیں، یہ وہ لوگ ہیں، جو حکومت کو ووٹ دے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوچھیں، جو 5 ووٹ ملے ہیں کیا وہ خریدے ہیں؟ جس طرح آئینی ترمیم کی گئی، وہ جمہوریت کی پیشانی پر سیاہ دھبہ ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ عادل بازئی کے پلازے کو توڑا گیا، ہمیں شرم آتی ہے جب ہم خود کو پارلیمنٹرین کہتے ہیں، پاکستان میں جمہوریت ہار گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ فیڈریشن یونٹ ہے، پوچھتا ہوں کہ خیبر پختونخوا کی نمائندگی کے بغیر کیا سینیٹ مکمل ہے؟

اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ ہمارے خیبر پختونخوا ہاؤس کو جیسے سیل کیا گیا ہے، وہ صوبے کے ساتھ کھلی ناانصافی ہے، جلسے جلوس ہمارا بنیادی حق ہے، لیکن ہمیں بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved