پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسلم گھمن کو پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے باہر نکال دیا گیا۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ پارٹی رہنماؤں نے اسلم گھمن کو آئینی ترامیم پر حکومتی حمایت کے ان کے فیصلے کے حوالے سے پارٹی کی تحقیقات سےآگاہ کیا، انہیں بتایا گیا کہ شکوک و شبہات دور ہونے تک وہ اجلاس میں نہیں بیٹھ سکتے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے مطابق اسلم گھمن نےآئینی ترامیم پر حکومتی حمایت کا فیصلہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پی ٹی آئی نے پارٹی ہدایات کی خلاف وزرزی پر اپنے 4 اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کیے تھے، شوکاز نوٹس شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی، اسلم گھمن، مقداد علی اور ریاض فتیانہ کو جاری کیےگئے تھے۔
نوٹس پارٹی ہدایت کی خلاف ورزی پرجاری ہوئے تھے، پارٹی ہدایت کے مطابق تمام اراکین پارلیمنٹ کو آئینی ترمیم کی حمایت سے منع کیا گیا تھا، پی ٹی آئی نے چاروں اراکین قومی اسمبلی سے 7 روز میں شوکاز نوٹس کا جواب طلب کیا تھا۔