بشریٰ بی بی کی رہائی اور پشاور روانگی معمول کی کارروائی نہیں، خواجہ آصف

29  اکتوبر‬‮  2024

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی رہائی اور پشاور روانگی معمول کی کارروائی نہیں، یہ پس پردہ داستان کی نشاندہی ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک پیغام میں کہا کہ بشریٰ بی بی کی رہائی اور پشاور روانگی معمول کی کارروائی نہیں، عمران خان کی اہلیہ کا وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ڈیرے ڈالنا پس پردہ داستان کی نشاندہی ہے۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی چالیں، پہلے بھڑکیں مارنا، دھمکیاں دینا، جلسے جلوسوں سے غائب ہونا اور پھر نمودار ہونا اور آنیاں جانیاں یہ دونوں شخصیتیں کسی نورا کشتی کی اور معافی تلافی کی خبر دیتی ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ یہ سب عمران خان کی مرضی کے بغیر نہیں ہو رہا، کارکنوں کو بیوقوف بنایا جارہا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved