امریکی محکمہ خارجہ کی عمران خان کی رہائی کیلئے کانگریس اراکین کا خط موصول ہونے کی تصدیق

29  اکتوبر‬‮  2024

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے تصدیق کی ہے کہ کانگریس ارکان کی جانب سے عمران خان کی رہائی کے لیے حکومتِ پاکستان سے بات کرنے سے متعلق خط موصول ہوگیا جس کا ‘مناسب وقت پر’ جواب دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے انسانی حقوق کی پاسداری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جمہوری روایات کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔

یاد رہے کہ 23 اکتوبر کو کانگریس کے 60 ارکان نے جوبائیڈن انتظامیہ کو خط لکھا ہے جس میں اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سمیت دیگر سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ارکان اسمبلی نے اپنے خط میں جوبائیڈن حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان میں انسانی حقوق اور جمہوریت کی حمایت کرے اور پاکستان سے اس پر بات کریں۔

کانگریس کے ارکان نے پاکستان میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کریک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ انتخابات میں مبینہ بے ضابطگیوں کا بھی زکر کیا ہے۔

اپنے خط کے ذریعے کانگریس کے اراکین نے صدر جو بائیڈن سے کہا کہ وہ عمران خان کی رہائی کے لیے پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو استعمال کریں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved