تین طلاقیں اکٹھی دینے پر سزادی جائے تو شرح کم ہوجائے گی، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

1  ‬‮نومبر‬‮  2024
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی نے کہا ہے کہ دوسرا نکاح ثالثی کونسل سے اجازت کے بغیر کیے جا نے پر سزا غیر شرعی ہے، عدالتی  نظام اور نظام انصاف معتبر اور بااثر ہو نا چاہیے۔
اپنے بیان میں انہوں ںے کہا ہے کہ نکاح، طلاق، خلع اور تنسیخ نکاح کے عدالتی فیصلے شریعت کے مطابق ہونے چاہییں، تین طلاقیں اکٹھی دینے پر سزادی جائے تو طلاقوں کی شرح کم ہوجائے گی، ملکی قانون کو شریعت کے مطابق تشکیل دیا جائے۔
علامہ راغب نعیمی نے کہا کہ قرآنی حکم ہے کہ مابین ازواج انصاف کیے جانے کی تفصیلات متعین کی جاسکتی ہیں، یہ تاثر زائل ہونا چاہیے کہ تیز تر انصاف صرف سیاست دان اور امیر کو ہی ملتا ہے، ججز کا خوف خدا کو سامنے رکھ کر اپنے فیصلوں میں میرٹ کا خیال رکھنا فرمان الہٰی کے مطابق اعلیٰ ترین تقٰوی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved