پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے زمان پارک لاہور میں اپنے قیام کا دورانیہ بڑھا دیا۔
ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی مزید دو روز زمان پارک میں قیام کریں گی اور یہ فیصلہ انہوں نے اپنے دندان ساز کے مشورے پر بڑھایا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کے دانتوں میں انفیکشن ہوگیا ہے جس کا انہوں نے گزشتہ روز معائنہ کروایا تھا۔
قریبی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی زمان پارک میں قیام کے دوران کسی پارٹی رہنما سے ملاقات یا پھر کوئی سیاسی میٹنگ نہیں کریں گی۔