پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی اہلیہ اور سابق خاتون اول ایک بار پھر پشاور پہنچ گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور پہنچ گئیں، وہ تین روز قبل زمان پارک لاہور منتقل ہوئیں تھیں۔
بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد بنی گالہ اور پھر پشاور منتقل ہوئی تھیں، بعد ازاں وہ تین روز قبل لاہور اور ہفتہ کے روز اڈیالہ جیل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے راولپنڈی آئیں اور پھر عمران خان سے ملاقات کے بعد وہ زمان پارک گئیں تھیں۔
بشریٰ بی بی پشاور میں اپنے دانتوں کا مکمل علاج کرائیں گی اور سیاسی ملاقاتوں سے گریز کریں گی جبکہ وہ 9 نومبر کو صوابی میں ہونے والے احتجاج میں بھی شریک نہیں ہوں گی۔