فلسطینیوں اور کشمیریوں کی حالت زار یاد دہانی ہے کہ اب بھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

4  ‬‮نومبر‬‮  2024

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بے گناہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کی حالت زار اس بات کی یقین دہانی ہے کہ اب بھی عالمی برادری کو بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بین الاقوامی امن قائم رکھنے کے تربیتی مراکز کی تنظیم (IAPTC) کی 28ویں سالانہ کانفرنس پہلی بار پاکستان میں سینٹر فار انٹرنیشنل پیس اینڈ اسٹیبلٹی  نسٹ اسلام آباد میں 4 سے 8 نومبر تک منعقد ہو رہی ہے۔

اعلامیے کے مطابق تقریب کا باقاعدہ آغاز آرمی چیف نے نئی عمارت کے افتتاح کے ساتھ کیا۔

اس موقع پر اقوام متحدہ کے امن آپریشنز کے انڈر سیکرٹری جنرل، جین پیئر لاکروکس، اقوام متحدہ کے پولیس ایڈوائزر، ایکٹنگ ڈپٹی ملٹری ایڈوائزر، پاکستان کے سیکرٹری خارجہ اور ریکٹر نسٹ بھی مہمان خصوصی کے ساتھ موجود تھے۔

آرمی چیف نے خطاب میں کہا کہ  آج عالمی امن کو مسلسل بڑھتے ہوئے خطرات اور چیلنجز کا سامنا ہے، اقوام متحدہ اور دیگر تنظیموں کی جانب سے جاری امن کوششوں کے باوجود، بے گناہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کی حالت زار اس بات کی یاد دہانی کراتی ہے کہ اب بھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  مہمانِ خصوصی جین پیئر لاکروکس نے اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کی خدمات کو سراہا اور آئی اے پی ٹی سی کانفرنس کی میزبانی پر پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

تقریب میں پہنچنے پر چیف آف آرمی اسٹاف کا استقبال انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ، ہلال امتیاز نے کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved