پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

5  ‬‮نومبر‬‮  2024

تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو  جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر، اعظم سواتی کو اٹک جیل سے رہا ہوتے ہی پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق اعظم سواتی کو اٹک جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا، سابق وزیر اور دیگر رہنماؤں کے خلاف تھانہ ٹیکسلا اور حسن ابدال مقدمات درج ہیں۔

واضح رہے اعظم سواتی کو گزشتہ ماہ احتجاج کے دوران اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے بعد اٹک جیل منتقل کیا گیا۔

گزشتہ روز اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی اور ضلعی عدالت نے 8 مختلف مقدمات میں اعظم سواتی کی ضمانت منظور کی تھی اور رہائی کا حکم دیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved