امریکی صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری، 6 ٹائم زونز کے باعث پولنگ کا وقت بھی الگ

5  ‬‮نومبر‬‮  2024

امریکا کے 6 ٹائم زونز ہونے کے سبب مختلف ریاستوں میں ووٹنگ کے شروع اور ختم ہونے کا وقت بھی مختلف ہوگا۔

وائس آف امریکا کی رپورٹ کے مطابق وسیع رقبے پر پھیلے امریکا میں ایسٹرن، سینٹرل، ماؤنٹین اور پیسیفک اسٹینڈرڈ ٹائم زونز ہیں، اس کے علاوہ 2 ریاستوں ہوائی اور الاسکا کے ٹائم زون بھی الگ ہیں۔

معیاری وقت ہونے کے نتیجے میں متعدد ریاستوں میں پولنگ کا وقت ختم ہوچکا ہوتا ہے تو کہیں ووٹنگ کا عمل جاری رہتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریاست نیویارک ایسٹرن اسیٹنڈرڈ ٹائم زون میں ہے، وہاں مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے ووٹنگ ختم ہو گی، تاہم ریاست ہوائی اس وقت رائے شماری کا وقت اختتام ہو پہنچے گا جب نیویارک میں آدھی رات ہوچکی ہوگی۔

ٹائم زونز کے اس فرق کی وجہ سے انتخابی نتائج مرتب ہونے اور ان کے اعلان کے بھی الگ الگ اوقات ہوتے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ورمونٹ میں ووٹ ڈالے جارہےہیں جبکہ نارتھ کیرولائنا، اوہائیو اور ویسٹ ورجینیا میں بھی ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔

نیویارک اور نیو جرزی میں بھی ووٹرز پولنگ اسٹیشنوں کارخ کر رہے ہیں جبکہ نیو ہیمپشر  اور کنیٹی کٹ میں بھی ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔

نارتھ کیرولائنا، امریکا میں پانسہ پلٹنے والی ان 7  ریاستوں میں شامل ہےجو کسی بھی امیدوار کی کامیابی میں فیصلہ کن ہوں گی۔

امریکی میڈیا کے مطابق 7 کروڑ 89 لاکھ افراد پہلے ہی ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں اور کسی بھی امیدوار کو جیت کے لیے کل 538 میں سے کم از کم  270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوں گے۔

امریکا میں صدارتی انتخابات میں الیکشن کے دن کی ووٹنگ کا آغاز رات نیو ہیمپشائر میں ہوا اور پہلا ووٹ نیو ہیمپشائر کے ایک چھوٹے سے قصبے ڈکسوائل نوچ میں ڈالا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈکسوائل نوچ میں کل 6 ووٹ رجسٹر تھے جن میں سے ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس دونوں کو 3،3 ووٹ پڑے اور اس طرح نیو ہیمپشائر کے ایک چھوٹے قصبے میں ڈیموکریٹ اور ری پبلکن امیدوار میں مقابلہ برابر رہا۔

واضح رہے کہ امریکا میں صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ جاری ہے، جہاں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر کاملہ ہیرس کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق پورے امریکا میں ووٹ ڈالنے کے لیے لاکھوں ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، ڈیموکریٹک امیدوار کاملا ہیرس اور ری پبلکن ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

صدارتی الیکشن کے علاوہ قومی، ریاستی اور مقامی سطح پر بھی انتخابات ہو رہے ہیں۔

کانگریس کے ایوانِ زیریں (ایوان نمائندگان) کی کل 435 سیٹوں بھی پر الیکشن آج ہو رہا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved