عمران خان نے حالیہ ترمیم کو گینگ آف تھری ایکسٹینشن مافیا کہا ہے، علیمہ خان

5  ‬‮نومبر‬‮  2024

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کل جو کچھ اسمبلی میں ہوا یہ ظلم کے نظام کو جائز قرار دیا گیا، بانی پی ٹی آئی اس پر بڑی دیر سے کہہ رہے ہیں کہ یہ گینگ آف تھری ایکسٹنشن مافیا ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ کل 4 گھنٹے میں بغیر کسی بحث کے ترمیم پاس کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا، جمہوریت اور انصاف کے نظام کو ایسے ہی دفن کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ڈیڑھ سال سے آپ سے کہہ رہا ہوں کہ آپ کی آزادی چھینی جاری رہی ہے، سپریم کورٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے آپ نے اس ظلم کے نظام کو قبول کرنا ہے یا اس کا مقابلہ کرنا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مقابلہ کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ آپ اس ظلم کے خلاف لاکھوں کی تعداد میں سڑکوں پر نکلیں، نہیں تو اسی ظلم کے نظام میں آپ کو رہنا پڑے گا۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ آپ کو یہ اندازاہ ہے کہ کتنے لوگ ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں یہ ملک ہمارا ہے ہم نے اسی میں رہنا ہے، انصاف کے لیے ہم نے اس ملک میں انصاف لے کر آنا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved