حکومت اور پیپلز پارٹی میں معاہدوں پر ڈیڈ لاک ہے، قیادت وطن واپسی پر فیصلہ کرے گی، گورنر پنجاب

6  ‬‮نومبر‬‮  2024

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور حکومت کے درمیان معاہدوں کے معاملے میں ڈیڈ لاک برقرار ہے، آرمی چیف کی مدت ملازمت پانچ سال ہونے سے جمہوریت بہتر ہوگی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا چھبیسویں آئینی ترمیم ہوئی اس کا کریڈٹ بھی بلاول بھٹو کوجاتا ہے ججز کی سیٹ بڑھنے سے عام آدمی کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے حکومت کے ساتھ معاہدوں میں ڈیڈ لاک ہے اس حوالے سے فیصلہ قیادت  بیرون ملک سے واپسی پر کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ آج حکومت ہے تو اس میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کا اہم کردار ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ہر الیکشن میں ہمیشہ سے مینڈیٹ چوری کیا گیا مگر ہم نے کبھی ٹیبل کے نیچے سے ہاتھ نہیں ملایا بلکہ ملک کے لئے کڑوا گھونٹ بھرا۔

سردار سلیم حیدر نے کہا کہ اب حالات کچھ بہتر ہوئے ہے اگر پانچ سال یہ سسٹم چل گیا تو سیاسی اور معاشی حالات مزید ٹھیک ہوجائیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved