وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے ججوں کے ہاؤس رینٹ الاؤنس میں اضافےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے ججوں کے ہاؤس رینٹ اور الاؤنس میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ ہاؤس رینٹ 68 ہزار سے بڑھا کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کیا گیا ہے۔
اسی طرح جوڈیشل الاؤنس بھی 3 لاکھ 42 ہزار سے بڑھا کر 10 لاکھ 90 ہزار کردیا گیا ہے۔
قائم مقام صدر کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔