سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد اضافہ

8  ‬‮نومبر‬‮  2024

ملک بھر میں مسلسل 3 روز تک کمی کے بعد آج سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس سے سونا 2 لاکھ 78 ہزار 800 روپے تولہ ہوگیا۔

ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 10 گرام سونا ایک ہزار 715 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 39 ہزار روپے سے زائد کا ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 21 ڈالر اضافے سے 2683 ڈالر فی اونس ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved